نوشکی :کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشنز منطقع کرنے کی تیاریوں پر تشوش

نوشکی: نیوز ڈیسک

نوشکی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء وزمیندار ایکشن کمیٹی کے سابق ضلعی آرگنائزر ظاہربلوچ نے نوشکی شہر اور گردونواح میں کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے اور 68 کے قریب کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر واپڈا کی جانب سے اتارنے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہاکہ دو دن سے کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع ہونے سے نوشکی شہر اور گردونواح میں پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوئی ہے، پورا علاقہ کربلاء کا منظر پیش کررہی ہے، پانی کا اسٹاک ختم ہونے کو ہے لوگ واٹرٹینکروں کے رحم وکرم پر ہے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

انہوں نے کہاکہ کمیونٹی ٹیوب ویلوں کا سال ہر دومرتبہ بجلی بل جمع نہ ہونے کی صورت میں منقطع کی جاتی ہے، جس سے پانی کا شدید بحران پیداہوتی ہے، حال ہی میں دو دن قبل واپڈا کی جانب سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شہر او ر گردونواح میں 68 کے قریب کمیونٹی آبنوشی ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے سے لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر پانی کی نعمت سے محروم ہوکر پانی کی بوندبوند کوترس رہے

ہیں لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے، خواتین،بچے،جوان اور بزرگ پانی کی تلاش میں سرگردان ہیں، اب اطلاع ملی ہے کہ واپڈا کی جانب سے کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر اتارے جانے کا امکان ہے،۔

انہوں نے صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی،رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی، نوشکی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ز اور عوامی نمائندوں سمیت ڈپٹی کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے، کہ واپڈا کی جانب کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر اتارنے سے قبل بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بناکر کنکشن بحال کی جائے تاکہ نوشکی شہر اور گردنواح میں پانی کا مزید بحران اور قلت پیدا نہ ہوسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.