پی ٹی آئی منحرف ارکان اسمبلی کو بڑا جھٹکا، تمام اپیلیں خارج

اسلام آباد   سپریم کورٹ نےپی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کردیں، منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئیں۔منحرف اراکین کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت میں پنجاب کے انتخابات کا بھی ذکر ہوا۔

چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا؟، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے ؟۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کل گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے، گورنر سے ملاقات کے منٹس ابھی وصول نہیں ہوئے، معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر سے کیوں مشاورت کر رہا ہے؟، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.