بلوچستان میں موسم کی تازہ صورتحال

تحریر ماہر فلکیات: حاجی ولی محمد بڑیچ

کل جو میں نے پیشگوئی کی تھی، اس کے مطابق کسی بھی علاقے میں بڑی بارش نہیں ہوئی۔

کوئٹہ میں کل دن کے وقت دوسری مرتبہ ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوئی، جو رات کو بارش کی شکل اختیار کر گئی اور زمین کو گیلا کر دیا۔

بعض علاقوں میں سڑکوں پر پانی بہنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

کوہ زرغون اور چلتن پر کچھ برفباری بھی ہوئی، جبکہ اگر مردار پہاڑ حلال ہوتا تو شاید وہاں بھی برف پڑ جاتی!

آج صبح کوئٹہ کا آسمان بالکل صاف ہے، مگر یہ زیادہ دیر تک صاف نہیں رہے گا۔

فضاؤں میں نمی موجود ہے، جو کچھ دیر بعد بھاپ بن کر بادلوں کی شکل میں کوئٹہ کے آسمان کو ایک بار پھر خوبصورت بنا دے گی۔

لیکن افسوس کہ یہ بادل برسانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اس لیے کوئٹہ کی زمین ان سے محروم رہے گی۔

پورے بلوچستان میں آج کہیں بھی بارانی بادل موجود نہیں ہوں گے۔

جو بادل نظر آئیں گے، وہ بانجھ ہوں گے۔

صرف مکران ڈویژن کے ایک چھوٹے سے علاقے، واشک اور لدگشت کے چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

اب دو سے تین دن بارشوں کا سلسلہ رکا رہے گا، لیکن 18 مارچ کو دوبارہ بارشیں شروع ہونے کی امید ہے، ان شاء اللہ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.