بلوچستان میں سرمایہ کاری ،انٹر نیشنل منرل کانفرنس کا انعقاد کرینگے ،جام کمال

0

ویب ڈیسک

سی پیک کی وجہ سے بلوچستان بالخصوص گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور گوادر بندرگاہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے مواقعوں کی بندرگاہ کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی علاقے متبادل توانائی پیدا کرنے کے لئے انتہائی موزوں ہیں جبکہ لائیو اسٹاک اورزراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کویت کے قونصل جنرل محمد عبداللہ الخالدی کی ملاقات، صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، سردار سرفراز ڈومکی، سردار عبدالرحمن کھیتران، میر سلیم احمد کھوسہ، پارلیمانی سیکریٹری مبین خان خلجی، دنیش کمار، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر میر رامین محمد حسنی بھی اس موقع پر موجودتھے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

ملاقات کے دوران بلوچستان کے مختلف شعبوں میں کویتی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، کویت کے قونصل جنرل نے کہا کہ کویت کے سرمایہ کار بلوچستان میں واٹر ٹریٹمنٹ اور ڈی سیلینیشن کے علاوہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جنہیں معاشی شعبہ میں مزید فروغ دیا جاسکتا ہے،

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور سرمایہ کاری کے حصول کے لئے حکومت بلوچستان کی پالیسی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے مرحلہ وار سرمایہ کار کانفرنس کے انعقاد کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور 18مارچ کو منرل کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کا بھرپور خیرمقدم کرے گی اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

وزیراعلیٰ نے کویتی سرمایہ کاروں کو معدنیات، لائیواسٹاک، ماہی گیری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.