بول نیوز کے خلاف اشتہار لگانے کا حکم

0

ویب رپورٹ

این آئی آر سی کوئٹہ کے عدالت کے جج جناب عبدالغنی مینگل نے بول نیوز کے سربراہ سمیر چشتی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملک کے بڑے اخبارات میں ان کے خلاف اشتہار لگانے کا حکم صادر کیا۔

درخواست گزار سینٹر صحافی اعظم الفت نے اپنی برطرفی اور بقایاجات کے لئےکیس دائر کیا ہے.

درخواست گزار کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل اعظم زرکون ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ اعظم الفت پانچ سال سے بول نیوز میں سینئر رپورٹر کے طور پر کام کرتے رہے چار دسمبر 2023 کو ایک فون کال کے ذریعے غیرقانونی برطرفی عمل میں لائی گئی تین ماہ کی تنخواہ اور بقایاجات کےلئے کیس دائر کیا گیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.