فاروق بلوچ
پاکستان میں سیاسی سطح پر بڑی ہلچل چل رہی ہے اور حکومت کیخلاف محاذ بن رہے ہیں اسی سلسلے میںکل بروز اتوار پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رائیونڈ جائینگے جسے سیاسی تجزیہ نگار بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے آج بلاول بھٹو زرداری کو فون کرکے اسے کل رائیونڈ میں ملاقات کرنے کی دعوت دی جسے بلاول بھٹو نے قبول کر لیا۔کل مختصر رفقاءکے ہمراہ بلاول بھٹو مریم نواز شریف سے ملاقات کرینگے
ملاقات نے پورے ملک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی قربت کو موجودہ حکومت کے لیے انتہائی نقصاندہ سمجھا جاتا ہے
کل کی ملاقات سیاسی دھماکہ خیز ثابت ہوگی جس سے تحریک انصاف کی حکومت شدید پریشانی سے دوچار ہے تحریک انصاف نے بھی بنی گالا میں بیٹھک بلالی ہے
ملک کے دو بڑی جماعتوں کے رہنماﺅں کے درمیان ملاقات بہت معنی خیز ہوگی
دوسری جانب ملاقات میں نواز شریف آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری اور آصف علی زرداری کی پروٹیکشن آرڈر جاری نا کرنا اوراسپیکر کی جانبداری کوزیر بحث لایا جاسکتا ہے اور اس کے بعد ممکن ہے اپوزیشن مشترکہ طور پر ایک منظم تحریک کا آغاز کرے جو حکومت کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن سکتی ہے
بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات سے حکومتخوفزدہ ہے جس کا نظارہ گزشتہ دنوں مریم نواز کی ایک تقریر پروزیر اعظم کے مشیر اطلاعات فردوس عاشق ایوان کے رد عمل میں دیکھا جاسکتا ہے
مگر یہ ملاقاتیں موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دی سکتی ہیں آنے والی دنوں مین حکومت کے لیےراستہ مزید مشکل ہوسکتا ہے
ادارے کا مضمون نگار کے رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے