وزیر اعظم کا شہید کرنل لئیق کو خراج عقیدت

0

اسلام آباد  وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے کرنل لئیق بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے،

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

وزیر اعظم نے کہا کہ فوج کے افسران اور جوانوں کی مادر وطن کے لیے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے،

انہوں نے کہا کہ کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.