سپریم کورٹ کا بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر برہمی کا اظہار

0

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئی جی بلوچستان بنام بسم اللّٰہ خان کیس میں اہم آبزرویشنز دیتے ہﺅے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان اپیلوں کی تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ عدالت نے کہاکہ تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی پر مشتمل رپورٹ تین ماہ میں پیش کی جائے، بلوچستان حکومت کی اپیلیں تسلسل سے تاخیر سے دائر کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے کہاکہ تاخیر سے دائر اپیلیں عدالتوں سے زائد المیعاد ہونے کے سبب خارج ہو جاتی ہیں، آئندہ زائد المیعاد اپیلوں کے ساتھ تاخیر کی وجوہات بھی بتائی جائیں۔بعد ازں سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو آئندہ زائد المیعاد اپیلوں کے ساتھ تاخیر کی وجوہات بھی بتانے کا حکم دےدیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.