کامیاب مزاکرات کے بعد ڈھول کی تھاپ پر رقص

نوشکی ویب رپورٹر: برکت زیب

نوشکی میں کیڈٹ کالج کی عدم بحالی اور صحت و تعلیم کے مسائل حل نہ ہونے خلاف سردار عبدالقادر رخشانی کی قیادت میں آر سی ڈی شاہراہ تک لانگ مارچ کی گئی.

مظاہرین نے آرسی ڈی شاہراہ پر ڈیڑھ گھنٹے تک احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا .

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

گاڑیوں کے لمبی قطاروں کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا.

مظاہرین کیڈٹ کالج کے عدم تکمیل اور کلاسز شروع نہ ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے

مظاہرین نے ایف سی حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا

کامیاب مذاکرات کی خوشی میں مظاہرین نے شاہراہ کے قریب ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے احتجاج کو انوکھا کردیا.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.