کوئٹہ کی صفائی : 8کروڑ کا گرانٹ جاری, ڈپٹی میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن یونس بلوچ نے بلوچستان 24کو ایک خصوصی انٹرریو

0

رپورٹ : مرتضیٰ زیب زہری
تصاویر : عدنان بھٹی

میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ بلوچستان کے صفائی دارالحکومت کوئٹہ کوصاف اور خوبصورت بنانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں

 

 

 اس سلسلے میں ڈپٹی میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن یونس بلوچ نے بلوچستان 24کو ایک خصوصی انٹرریو میں بتایا کہ شہر کے 58وارڈز کی صفائی کاکام نجی شعبے سے لیا جارہا ہے

 

کوئٹہ میں صفائی کی خراب صورت حال اب اس شہر کا ایک مستقل مسئلہ بنتا جارہا ہے، شہر میں روزانہ 1200 ٹن کچرا جمع ہوتا ہے لیکن محکمہ بلدیہ صرف 300 ٹن کچرا اٹھانے کے قابل ہے، وجہ گاڑیوں اور افرادی قوت کی کمی بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صفائی کے لیے 8کروڑ کا خصوصی گرانٹ دیا ہے جبکہ 45کروڑ روپے کی لاگت سے گاڑٰیاں اور مشینری بھی خریدی گئی ہے

دوسری جانب شہریوں کا موقف ہے کہ خطیر فنٖڈز خرچ کرنے کے باوجود شر میں صفائی کا نظام بہتر نہیں ہوا ۔

شہر کے نواحی علاقے سریاب، بروری، سیٹلائٹ ٹاؤن اپنی جگہ، کواری روڈ، زرغون روڈ، پٹیل روڈ اور فاطمہ جنا ح روڈ سمیت مختلف وسطی علاقوں میں بھی جگہ جگہ کچرا اور گندگی دکھائی دیتا ہے، حتیٰ کہ شہر کی مصروف اور اہم شاہراؤں کے اطراف میں، رہائشی علاقوں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کے قریب کوڑا کرکٹ پڑا ہوتا ہے اور کئی دنوں تک اٹھایا نہیں جاتا ہے، تعفن اور بدبو کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا رہتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.