قلات میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے چار بچے جاں بحق،سینکڑوں متاثر

ویب ڈیسک

قلات کے سب تحصیل جوہان اور سب تحصیل گزگ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں وبائی مرض سے سینکڑوں افراد بھی متاثر ہو گئے علاقہ مکینوں کے مطابق خسرہ کی وباء سے اب آٹھ بچے جانبحق ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے

 

تاہم محکمہ ہیلتھ نے صرف چاربچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہیں محکمہ ہیلتھ کی ایک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی علاج کے لیئے روانہ کردی گئی ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

سب تحصیل جوہان کے علاقوں نرمک تخت روبدار اور سب تحصیل گزگ میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے چار بچے جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق آٹھ بچے خسرہ کے بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں تاہم اور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہیں

 

اس حوالے سے جب ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر اسلم بلوچ سے معلومات کیا گیا تو انہوں نے ان علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیلنے کی تصدیق کر دی اور یہ بھی بتایاکہ اب تک خسرہ کی وباء سے چار بچے بھی جانبحق ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ایک ٹیم کو ادویات اور ویکسین دیکر روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ لوگوں کی علاج اور ویکسین کرینگے

 

تاہم اس حوالے سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں انکا کہنا ہیکہ علاقہ بڑا اور دور دراز ہونے کی وجہ سے صرف ایک ٹیم پورے علاقے کو کور کرنے میں کافی وقت لگے گی جس سے ہلاقتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہیں انہوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی ہیکہ علاقہ میں فوری طور پر مزید ٹیمیں بھیج دیں تاکہ خسرہ کی وباء پر جلد از جلد قابو پایا جاسکیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.