بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،عمران خان

0

ویب ڈیسک

اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، الیکشن لڑنے کیلئے نوازشریف نے آئی ایس آئی سے مہران بینک کے ذریعے پیسے لئے،، آصف زرداری شکل سے ہی بڑا ڈاکو لگتا ہے

خواجہ آصف امریکہ میں کہتا ہے کہ نوازشریف کو بھارت سے دوستی پر نکالا گیا، اگر باہر مقیم پاکستان 20ارب ڈالر نہ بھیجیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے ،سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں،قتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں ۔

وہ  ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

عمران خان نے کہا کہ جو قائداعظم کی جدوجہد تھی وہی تحریک انصاف کی جدوجہد ہے ، میں پاکستان میں ایک ہی لیڈرقائداعظم محمد علی جناح کو مانتا ہوں ، قائداعظم سمجھ گئے تھے کہ کانگریس کا مقصد ہندوؤں کی آزادی تھی ، قائداعظم نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے جدوجہد کی ، کئی لوگ ابھی بھی کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں بننا چاہیے تھا

انہوں نے کہا کہ اگر باہر مقیم پاکستان 20ارب ڈالر نہ بھیجیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے ، 9ستمبر کے بعد پوری دنیا میں پاکستانیوں کیساتھ براسلوک کیا گیا ، مجھے امریکہ میں ایک دفعہ 4گھنٹے اور دوسری دفعہ 6گھنٹے روکا گیا ،پاکستان ایک مقروض ملک ہے اسے پوچھنے والا کوئی نہیں ، بمبینوسینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ۔

تحریک انصاف حقیقی جمہوریت بڑھ رہی ہے ، شریف خاندان کا تکبر دیکھنے والا تھا ، شریف مافیا ہر قسم کی کوشش کرے گا کہ ان پر فردجرم عائد نہ ہو، ریاست کا شریف خاندان کے خلاف کیس چل رہا ہے اور ریاست ہی شریف خاندان کو بچانے کیلئے لگی ہوئی ہے ، یہ جسٹس قیوم جیسے ججز چاہتے ہیں ، احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے، اس نے جنرل ضیاء کے دور سے اپنے سیاسی کیئرئر کا آغاز کیا ۔

بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے ۔ لیکشن لڑنے کیلئے نوازشریف نے آئی ایس آئی سے مہران بینک کے ذریعے پیسے لئے،۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.