یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں بلوچستان اسمبلی کی جانب سے صوبائی مالیاتی کمیشن کے تشکیل کیلئے منظور کی جانیوالی متفقہ قرارداد اس سمت میں ایک مثبت قدم ہے مگر کمیشن کا اعلان کردینا کافی نہیں بلکہ اب حکومت پر لازم ہے کہ وہ جلد ازجلد مالیاتی کمیشن تشکیل دیکر اس میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ آخری پی ایف سی ایوارڈ کا اعلان موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ ہونے سے قبل 2006-09کی مدت تک کیاگیا تھا لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ دفعہ120لوکل کونسل گرانٹس کمیٹی کے تشکیل سے متعلق بہت واضح ہے اس کمیٹی کا مقصد صوبہ اور اضلاع کے درمیان اور لوکل کونسل کے مابین مالیاتی تقسیم کا فارمولا واضح کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری دونوں تنظیمیں بلوچستان حکومت سے اس بابت کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی روح سے مالیاتی کمیشن تشکیل دیکر جلد ازجلد اس اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔