چھٹی کی درخواست قبول ۔۔۔!

0

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

سیاسی ڈیسک
اسلام آباد 
عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے کے لیے لندن جانے کی اجازت دے دی جب کہ مریم نواز کو ایک ماہ کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ شریف خاندان کے افراد کیخلاف نیب ریفرنسز میں باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا ۔

نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہورہی ہے
اس لیے 20 نومبر سے ایک ہفتے کے لیے لندن جانے کی اجازت دی جائے، ظافرخان میری عدم موجودگی میں نمائندہ ہونگے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 20 سے 27 نومبر تک 7 دن کیلیے لندن جانے کی اجازت دے دی۔

مریم نواز نے بھی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کرتے ہوئے جہانگیر جدون کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے ان کی بھی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے لیے استثنیٰ دے دیا۔ کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.