کیا حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑدیا ؟

ویب ڈیسک

معروف فلم اور ڈرامہ ایکٹر حمزہ علی عباسی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ وہ شوبز کو خیر باد کہہ رہے ہیں ا ب دین کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینگے

ایک ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اعلان کیاہے کہ وہ میڈیا کی حد تک اداکاری کو بڑے عرصے کیلئے چھوڑ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں اس لیے چھوڑ رہا ہوں کہ ایک جگہ میں سنجیدہ باتیں کروں اور دوسری طرف اداکاری بھی جاری رہے

انہوں نے کہا کہ میں جتنے ڈرامے کیے جن میں شاہد آفریدی،وار، من مائل،پیارے افضل،جوانی پھر نہیں آنی،پرواز ہے جنون،الف میں اس لیے کام کیا کہ اس میں خدا کا پیغام ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے بعد فلمیں،ڈرامے اور پراجیکٹ بنائیں گے۔وہ جو فلمیں بنائیں گے اس میں کوئی غیر اخلاقی چیز نہیں ہوگی اس میں کسی قسم کی بدکاری کا عنصر شامل نہیں ہوگا۔وہ ایسی چیزیں بنائیں گے جو میرے ملک کیلئے ہونگی جو اسلام کیلئے ہونگی۔وہ اپنا پیغام پھیلانے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنائیں گے۔

حمزہ نے یہ کام کہاں کرنا ہے بھی بتادیا انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا،یوٹیوب اور دیگر ذرائع کے ذریعے چیزوں کو سامنے لائیں گے آپ ان سے اتفاق کیجیے اختلاف کیجیے لیکن میری نیت پر شک مت کیجیے گا وہ”حساس“ مسائل پر گفتگو کریں گے جو ایک طبقے کو اچھی نہیں لگے گی اور وہ انھیں ”ایجنٹ“ کا خطاب دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سیاست ہم پر فرض ہے“ کیونکہ سیاست کا مطلب ہے صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا اور لوگوں کی خدمت کرنا لیکن وہ انتخابی سیاست میں نہیں جاسکتے کیونکہ انتخابی سیاست میں جھوٹ بولا جاتا ہے

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں