خدشہ ہے طالبان لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی برقرار رکھیں گے ، ملالہ یوسفزئی

برطانیہ : نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 1996 میں طالبان کے پہلے دورہ حکومت میں بھی اسی طرح کی پابندی پانچ سال تک جاری رہی۔ اب بھی خدشہ ہے کہ فغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کی پابندی عارضی نہیں ہو گی۔انہوں نے طالبان حکام سے مطالبہ کیا کہ طالبان فوری طور پر لڑکیوں کو ان کی مکمل تعلیم تک رسائی کی اجازت دیں۔ ملالہ یوسف زئی نے جی 20 ممالک اور دیگر عالمی رہنماوں سے بھی افغانستان میں لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

رواں سال اگست میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ستمبر میں سکینڈری سکولوں کی طالبات کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا تھا جبکہ لڑکوں کو سکولوں میں واپس جانے کا حکم دیا تھا۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی 24 سالہ ملالہ نے گذشتہ ماہ طالبان کو ایک کھلا خط بھیجا تھا جس میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو واپس لینے پر زور دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.