بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہے : وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانا ہے : صدر علوی

0

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاوس کوئٹہ قبائلی عمائدین گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہیں ۔

عمائدین کے ساتھ ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سمیت قبائلی عمائدین بھی موجود تھے.

بلوچستان کے قبائلی عمایدین سے مل کر خوشی ہوئی اور گورنر ہاوس میں ان کی آمد پر شکر گزار ہوں ۔ صدرپاکستان

عام آدمی کے مسائل کا ادراک حکومت کا فرض ہے اور موجودہ حکومت ان کے پائیدار حل کیلئے کوشش بھی کر رہی ہے. صدر مملکت

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

امپورٹ اور ایکسپورٹ میں توازن پیدا کرنا ہوگا ۔ اس ضمن میں موجودہ حکومت ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ صدر پاکستان

عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کا قوم نے مل کر مقابلہ کیا ہمارے لیے کوویڈ-نائنٹین بڑی آزمائش تھی ۔ خدا نے کامیابی دی ۔

افغانستان میں تبدیلی خوش آئند ہے اور افغانستان میں پُرامن تبدیلی خطہ کی معیشت کیلئے خوش آئند ہے ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی

مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی

وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کوویڈ-نائنٹین میں لاک ڈاون کی مخالفت کی ۔ صدر مملکت

کامیاب جوان پروگرام کے تحت 20 ارب روپے کے آسان قرضہ دئیے گئے ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

پانی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے ری سائیکلنگ ضروری ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

ہمیں پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

سوئی گیس سے پورے ملک نے استفادہ کیا لیکن بلوچستان زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکا ۔ صدر پاکستان

بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہے ۔ وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانا ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

سیکورٹی ہوتی ہے تب ہی سرمایہ کاری آتی ہے اور اس کے علاوہ بلوچستان میں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں ۔ صدر پاکستان

 گلگت بلتستان کی طرز پر بلوچستان میں سیاحت جو فروغ دینا ہوگا ۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

 قبائلی عمائدین کی طرف سے صدر مملکت اور گورنر بلوچستان کو روایتی دستار پہنائی گئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.