فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجنے کا مطالبہ

زیور خ(اسپورٹس ڈیسک )

پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجا جائے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نو منتخب باڈی نے فٹ بال کی گورننگ باڈی کو خط لکھ دیا ،

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے جس میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کے 15 سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا اور اشفاق حسین شاہ نئے صدر منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی نے فیفا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل صالح حیات اب پی ایف ایف کے صدر نہیں رہے اشفاق حسین شاہ صدر منتخب ہو گئے ہیں

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں فیفا سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈ کمیشن بھجوائے تاکہ وہ حقائق کا جائزہ لے سکے کیونکہ اب تک فیفا کو یک طرفہ چیزیں بتائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.