اسٹاف رپورٹر
ٹریفک پولیس کی جانب سے پیٹرول پمپ مالکان کو لیٹر ارسال کیا گیا تھا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے جس پر نجی پیٹرول پمپس پر خریداروں اور پمپ ملازمین کے درمیان لڑائی جھگڑے تلخ کلامی کے واقعات شروع ہوگئے
کشیدہ حالات سے بچنے کیلئے پیٹرول پمپس مالکان نے وفد کی صورت میں ڈی آئی جی کوئٹہ سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا اور انتظامیہ نے پمپ مالکان کوپابندی سے استثنیٰ دیدیا
”پیٹرول پمپ مالکان کاتعاون درکار ہے اگر آپ پیٹرول دے رہے ہیں تو صرف اپنے پمپس پر ہیلمٹ سے متعلق بینرز آویزاں کردیں جسمیں ہیلمٹ کی افادیت درج ہو ،ڈی آئی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی پیٹرول پمپ مالکان سے بات چیت “
ہم پیٹرول پمپس پر ہیلمٹ سے متعلق آگاہی کیلئے بینرز لگادینگے لیکن پیٹرول ڈالنے سے کسی کو منع نہیں کرینگے ،پمپ مالکان
شہریوں نے اس اقدام کوسراہا اور کہا کہ شرط کے خاتمے پر حکام کے شکر گزار ہیں