پاکستان امریکی کالونی نہیں ہے۔۔۔!

0

ڈیرہ اللہ یارسے نمائندہ خصوصی فدا حسین دھر پالی کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

جے یو پی بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا محمد عباس قادری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کالونی نہیں ہے جو امریکہ کے غلام بنیں ، پاکستان کو امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہیں ، پاکستا ن خود قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے ، آقاﷺ کے غلام کبھی امریکی غلام برداشت نہیں کریں گے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مدرسہ رحمانیہ صدیقیہ بھرچونڈی شریف میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری سید ظہورالحق شاہ، مولانا عبد المجید جتک ،سید محسن علی شاہ بخاری،مولانا نثار احمد نقشبندی،حافظ میر دوست کھوسہ،حافظ جاوید حسین کھوسہ ،حافظ محمد امین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ نظام مصطفی کے نفا ذ کے لیے جے یو پی کی جدوجہد جاری ہے،ملک کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں،الیکشن 2018میں بھر پور حصہ لیں گے،کارکن الیکشن کی تیاری تیز کریں،2018نظام مصطفی کا سال ہوگا عوام کی نظریں جے یو پی قائدین پر مرکوز ہیں جو تحریک آج ناموس رسالت قانون کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،

ہمارے علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی نے چالیس سال قبل وہ کردار ادا کرکے دکھایا،جے یو پی کے کارکن عشق مصطفیﷺ سے سرشار ہوکر نظام مصطفیﷺ کی نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ،ناموس رسالت قانون تحفظ کے لیے سر کفن پر ناندھ کر دفاع کریں گے،جب تک جے یو پی کا ایک بھی کارکن زندہ ہوگاوہ ناموس رسالت قانون میں ترمیم ہونے نہیں دے گا۔

انشا ء اللہ الیکشن 2018میں جے یو پی عوامی طاقت سے پر امن انداز سے الیکشن میں حصہ لے کر کامیاب ہوکر ملک کے اندر نظام مصطفی فافذ کرکے دکھائیں گے۔جمیعت علماء پاکستان پورے ملک میں امیدوار میدان میں لائے گا،2018ء میں عاشقان رسول نظام مصطفیْ ﷺ کے نفاذ کیلئے جے یو پی کے امیدواران کو ووٹ دیں ،ہم نے تحفظ ناموس رسالت قانون تحفظ کیلئے پر امن جدو جہد کی اور زندگی نفاذ مصطفی کیلئے وقف کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.