میر عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کی خوشی میں ریلی ، ڈھول کی تھاپ پر رقص

0

ڈیرہ اللہ یارسے نمائندہ خصوصی فدا حسین دھر پالی کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

ڈیرہ اللہ یار میں ق لیگ کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

ریلی ق لیگ کے مرکزی رہنماء کونسلر گلاب خان راہوجہ کی قیادت میں ضلعی دفتر سے نکالی گئی جس میں درجنوں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی ، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب کے سامنے پہنچاء جہاں پر کارکناں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی ، کارکنوں سے گلا ب خان راہوجہ ،قیصر خان چانڈیو،عنایت اللہ کاکڑسمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو مختصر وقت میں بلوچستان کے مسائل حل کریں گئے اور صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور صوبے سے بے روزگاری کا خا تمہ کریں گئے

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجواور صوبائی وزراء راحت فائق علی خان جمالی ،رقیہ ہاشمی ،جعفر خان مندوخیل، میر عبدالکریم نوشروانی ،امان اللہ نوتیزئی کی خدمات سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.