لسبیلہ سے بشیر بلوچ کی رپورٹ
لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین سے لسبیلہ بار ایسوسی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ سفر بلوچ . ایڈوکیٹ حنیف رائل . ایڈوکیٹ شاہ زیب . ایڈوکیٹ مجیب الرحمن . ایڈوکیٹ الہی بخش مینگل .و دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب کے صنعتکار لسبیلہ کے عوام کا استحصال بند کریں 75 فیصد کوٹے کے مطابق مقامی لوگوں کو مستقل ملازمتیں دیں اورلسبیلہ بار کے وکلا کو صنعتوں میں لیگل ایڈوائزر تعینات کریں صنعتکار و شپ بریکرز روزگار کی فراہمی سمیت سماجی خدمات میں حصہ لیں.
بلوچستان کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا استحصال کیا جارہا ہے لسبیلہ بار ایسوسی ایشن اب خاموش نہیں بیٹھیں گی مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے اور عدالت میں پٹیشن بھی درج کروائیں گے.