بھارتی آرمی چیف ڈیرہ بگٹی کے عوام کے نشانے پر۔۔۔۔!

0

  ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام انڈین آرمی چیف کے جارحانہ بیانات کے خلاف حاجی شاہ مراد کلپر بگٹی کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی

احتجاجی ریلی میں شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اوراللہ والی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین آرمی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,722

سول سوسائیٹی کے رہنماء شاہ مراد بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فوج کسی بھی دشمن کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کے غیور عوام کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اس موقع پر بھارتی آرمی چیف اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ریلی میں سوئی کے مختلف سماجی تنظیموں اور سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت کی کس میں شاہ مراد کلپر حاجی برکت علی دنیاری بگٹی وڈیرہ جمشر بگٹی میر علی گل۔بگٹی شاہ مراد حبیبانی بگٹی میر چاکروں بگٹی دیگر نے شرکت کی۔اور خطاب کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.