جوڈیشل مجسٹر یٹ ڈیرہ اللہ یار کا کلنکوں اور میڈیکلوں پر چھاپے ،عطائی ڈاکٹر وں کی دوڑیں لگ گئی بعض عطائی ڈاکٹر کلنک بند کرکے فرار ہوگئے ،اور بعض اپنی کلینکیں اور میڈیکل کھلی جھوڑ کر فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے 50سے زائد میڈیکل سٹور سیل کر دیئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق سیشن جج ڈیرہ اللہ یارکی ہدایت پر جو ڈیشل مجسٹر یٹ ڈیرہ اللہ یار محمد ہارون مینگل نے اچانک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر میں داخل ہو گئے اور مختلف کلینکوں اور میڈیکل اسٹور پر چھاپر مار کر عوام کو دی جانے والی ادوایات اور کلینکوں پر ڈاکٹر ز کی ڈگری جیک کر نا شروع کردی جس کے خوف سے شہر میں قائم درجنوں عطائی ڈاکٹر ز اپنی کلینکیں بند کر کے فرار ہو گئے اور شہر میں ان کی دوڑیں لگ گئی
بعض میڈیکل اسٹور کے ملکان بھی اپنے اسٹور بند کرکے فرار ہو گئے جو ڈیشل مجسٹر یٹ نے غیر قانونی طور پر چلنے والے میڈیکل اسٹور اور کلینکیں سیل کردی اس کے علا وہ تین لیبارٹریاں بھی سیل کردی گئی
واضع رہے کہ اعلیٰ عدالت عالیہ سپر یم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ نے واضع طو رپر احکامات جاری کر رکھیں کہ ملک میں تعلیم اور صحت کے نظام کو ہر ہال میں بہتر بنناہے جس کے ابھی سے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اگر صورت حا ل اسی طرح رہی تو آگے چل کر مزید بہتری کے قوی روشن امکا نات ہے اس کے ساتھ تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھانا پڑے گئے ۔