ایس ایس پی ٹریفک پولیس نذیر کرد نے سال 2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ٹریفک پولیس کی سال 2018 کی کارکردگی ہمارے 622 افسران و جوانوں کی محنت کا ثمر ہے
2018 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد چالان کئے گئے چالان کی مد 3 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے
ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا نہ ہونا ہے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے قیام کے حوالے سے سمری وزیراعلی بلوچستان کو وصول ہوگئی ہے چند روز سے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے
2018 کے دوران ایک ہزار غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو بند کیا ایک سال کے دوران 2971 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے 4700 غیر نمونہ پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی
گزشتہ برس کے دوران 3433 کم عمر ڈرائیورز کو چالان کیا گیا غیر محتاط ڈرائیونگ پر 19306 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چالان کیاگیا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر 9638 موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا گیا
نیشنل ہائی وے پر ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے کوچ مالکان سے ڈرائیورز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گاڈرائیونگ ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے شہر میں ٹریفک پولیس اور کسٹم مل کر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے