مہنگائی کے اس دور میں جہاں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہے عوام کے لئے وہیں دوسری چیزوں سمیت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
بلوچستان24 سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، ایک شہری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں ریلیف فراہم کرے۔
ایک شہری کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ صحیح نہیں ہے، نئی حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ اب تک پورے نہیں ہورہے بلکہ اور مشکل میں غریب عوام کو ڈال دیا ہے، جن کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ہے وہ کیسے ادویات اور دوسری چیزوں کو خریدے گا۔
کوئٹہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کی فیس بھی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔