یوسف عجب بلوچ:ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈ حاصل کرنے والا بلوچستان کا واحد صحافی ‌

0
رپورٹ:‌ندیم خان
یوسف عجب بلوچ کا اعزاز بلوچستان کے نوجوان صحافی اور براہوئی زبان کے شاعر یوسف عجب بلوچ کو گزشتہ دنوں ( پندرہ جنوری) کو انگریزی زبان میں انسانی حقوق کی بہترین رپورٹنگ کرنے پر Excellence in Journalism Award(لب آزاد) سے نوازا گیا۔ یوسف عجب بلوچ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد صحافی ہے جوکہ اس سے پہلے بھی وہ یہ ایواڈ جیت چکے ہیں۔
اس تقریب کا انعقاد اسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے سینٹر فار ایکسلین ان جرنل ازم ڈپارٹمنٹ میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص وفاقی وزیر اطلات فواد چوہدری تھے ۔ اس تقریب میں کراچی اور ملک کے نامور صحافی بھی موجود تھے۔ یہ ایوارڈ ہر سال ایک مقابلے کے بعد ملک کے بارہ صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔ یوسف عجب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ صحافتی میدان میں ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں د و سال کے اند ر چار ایوارڈ اپنے نام کرچکا ہے۔
یوسف عجب بلوچستان میں آن لائن صحافت کو فروغ دینے والے بنیادی صحافیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دو ہزار دس میں بلوچستان پوائنٹ کے نام سے ایک آن لائن اخبار کا آغاز کیا جو کہ محدود وسائل میں اب تک کام کررہی ہے۔ یوسف ملکی، اور علاقائی اخبارات میں گزشتہ پندہ سالوں لکھ رہے ہیں ۔ وہ انگریزی، براہوئی اور اردو میں لکھتے ہیں اور اس وقت تین کتابوں کے مصنف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.