حکومت کا ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان

کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے

0

کوئٹہ بلوچستان 24 تازہ ترین مانٹرنگ ڈیسک۔)

صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے صوبے کے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اسپورٹس فنڈز کی فراہمی سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ کسی بھی ادارے کی بہتری اور ترقی میں ملازمین ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،

کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز کے منعقدہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل عمران گچکی ڈائریکٹرجنرل کھیل درا بلوچ سمیت

تمام # اسپورٹس آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی صوبائی مشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں

ان کے اس ویژن کو تقویت دینے کے لیے ہم سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ 64 ایکڑ پر مشتمل ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس تمام اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے جس سے یقینا ضلعی سطح پر کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی

اور اسی طرح بلوچستان کا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی بنائی ہے جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے صوبائی مشیر نے اسپورٹس آفیسر پر زور دیا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف ایونٹس ضلعی سطح پر منعقد کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: