واشنگٹن : سمیرا فاضلی نئی امریکی انتظامیہ میں نیشنل اکنامک کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گی، کے پی آئی کے مطابق سری نگر کی رہائشی سمیرا فاضلی ہارورڈ کالج کی لا گریجو ا یٹ ہیں ، وہ اپنے شوہر اور3بچوں کے ساتھ جارجیا میں رہائش پذیر ہیں۔یاد رہے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے قبل ازیں کشمیری خاتون عائشہ شاہ کو وائٹ ہا ئوس میں ڈیجیٹل سٹر یٹجی ٹیم کا منیجر نامزد کیا گیا ہے ۔