اعتماد کا ووٹ، عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

0

اسلام آباد پی ٹی آئی کی صوبائی سطح پر جوڑ توڑ کے بعد وفاق کی جانب پیش قدمی

وزیراعظم شہبازشریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کےووٹ لینےکامطالبہ کر سکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے صدر مملکت آئین کے تحت وزیراعظم کو ہدایت دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759
آئین کے آرٹیکل 91کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ہدایت دینے کا اختیار رکھنے والے صدر عارف علوی اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے بعد قومی اسمبلی قواعد36 متحرک ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے پر رہنے کے لیے 172 ارکان کی حمایت درکارہوگی۔
صدر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کی سمری کےبعد قومی اسمبلی کا اجلاس قواعدوضابطہ کےتحت ہو گا جس میں اسپیکر اجلاس کی کارروائی کیلئے رائے شماری ڈویژن کا طریقہ کار اپنائیں گے ۔واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد174ووٹ سے کامیاب ہوئی تھی جبکہ شہباز شریف کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.