نیپال طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کے پائلٹ شوہر بھی فضائی حادثے میں ہلاک

0

کھٹمنڈو  نیپال طیارہ حادثہ میں جان کی بازی ہار دینے والی خاتون پائلٹ کے شوہر بھی پائلٹ تھے اور وہ بھی 16 سال قبل اسی

طرح کے فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کی ایئر لائن کمپنی کے ترجمان سدرشن برٹولا نے بتایا کہ خاتون پائلٹ انجو کھٹیواڈا نے 16 سال قبل اپنے شوہر پائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں ہلاکت کے باعث ملنے والی انشورنس کی رقم سے جہاز اُڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869
اپنے شوہر کی طرح انجو کھٹیواڈا نے بھی پروفیشنل پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کیا اور اسی ایئر لائن میں جاب کی جہاں ان کے شوہر بھی جہاز اُرایا کرتے تھے اور 2006 میں جملا کے مقام پر طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ایئرلائن کمپنی کے ترجمان کے مطابق انجو کھٹیواڈا گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوجانے والے طیارے میں بطور معاون پائلٹ موجود تھیں اور ان کے انسٹرکٹر ان کے ہمراہ تھے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.