وزیر اعظم شہباز شریف کا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد۔16جنوری :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں ان اطلاعات پر گہری تشویش ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود طبی معائنوں کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان کو نہایت قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم اپنے سعودی بھائیوں کی طرح ان کی جلد اور مکمل صحت یابی اور مسلسل قیادت کے لیے دعاگو ہیں۔