جہانگیر ترین گروپ کی اکثریت کا کھل کر سیاسی میدان میں اترنے کا مشورہ

اسلام آباد : جہانگیر ترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں اترنے کا مشورہ دے دیا۔ ارکان کی اکثریت نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی۔ حتمی فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کو دے دیا گیا۔

جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چودھری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اکثریت نے رائے دی کہ وقت آگیا ہے کہ کھل کر حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کیا جائے، اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کامشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتا ہے۔ ترین گروپ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے، بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی، حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

ارکان کا اس بات پر اتفاق تھا کہ اب ترین گروپ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا، ترین گروپ کے اجلاس وقفے وقفے سے ہوتے رہیں گے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.