کوئٹہ : مرکزی رہنماں مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن میر محمودخان بادینی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کےاس اعلان کہ بلوچستان کےنیشنل ہائی ویزپرجگہ جگہ چیک پوسٹوں کوبارڈرز زیرو پوائنٹس پر منتقلی والے فیصلہ پرایف بی آرحکام فوری عملدرآمد کریں،
اور ایف بی آر کسٹم حکام کو صوبائی حکومت اس بات پر آمادہ کریں کہ تفتان روٹ پر قائم چیک پوسٹوں کونوشکی آر سی ڈی روڈ سے گزنلی افغان بارڈر، دالبندین آر سی ڈی روڈ سے برابچہ افغان بارڈر نوکنڈی آر سی ڈی روڈسے ڈک وغیرہ افغان ب بارڈری زیرو پوائنٹ پر اگر منتقل کیا جائےتو موجودہ حکومت کا رخشان ڈویژن اور دیگر پسماندہ بارڈری اضلاع کےعوام پربہت بڑا احسان ہوگااور بیشک عین بارڈر پر خصوصی ریلیف کے ساتھ مناسب ٹیکس سسٹم متعارف کرائیں
تاکہ ملکی معیشت کو یہاں سےکچھ فائدہ مل سکے،جہاں تک امن امان کاتعلق ہیں نیشنل ہائی ویز پرامن امان قائم کرنے کیلئے نیشنل ہائی وے پر چیک پوسٹ قائم کرنےکے بجائے متعلقہ حکام کی موبائل پٹرولنگ گشتوں پرفوکس رکھاجائے تاکہ دیگر عام عوام ٹرانسپورٹرز تاجر زمیندار حضرات کچھ عزت اورسکون سے اپنی مدد آپ والا روزگار جاری رکھ سکے اس طرح کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ حکام کےنمائندوں اور ٹرانسپورٹرز نمائندوں پر مشتمل مشترکہ اعلی سطحی میٹنگ صوبائی حکومت کال کریں