عمران خان ماضی میں فضل الرحمان کو ’ڈیزل‘ کے نام سے یاد کرتے تھے

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان ماضی میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جلسوں اور پریس کانفرنسز میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

عمران خان نہ صرف ان کو تضحیک کا نشانہ بناتے رہے بلکہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کے نام نے یاد کرتے تھے۔

اس کے علاوہ اپنے کارکنوں سے ڈیزل ڈیزل کے نعرے بھی لگواتے رہے۔

خیال رہے کہ ملکی سیاست میں سخت حریف تصور کی جانے والی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام میں جمی برف پگھلنے لگی ہے اور گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

دونوں جماعتوں کی ملاقات اور مولانا فضل الرحمان کے انٹرویو کے بعد پی پی اور ن لیگ ی جانب سے جے یو آئی پر تنقید کی جار ہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.