این اے 15مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر تبدیل، نیا آر او تعینات

الیکشن کمیشن نے این اے 15مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کر کے ذاکر جدون کو نیا ریٹرننگ افسر تعینات کردیا۔

این اے 15 مانسہرہ سے  سابق وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن لڑا تھا اور یہاں سے راجہ گستاسپ کو کامیابی ملی۔

راجہ گستاسپ کی کامیابی کو نوازشریف کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کر کے ذاکر جدون کو نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا ہے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی۔

این اے 15 مانسہرہ پر الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل جہانگیرجدون الیکشن کمیشن پیش ہوئے اورکہا کہ میری تاخیرسے آمد پرعذرداری مسترد کی گئی، این اے15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی، کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بغیر فارم47 جاری کیا گیا۔

ممبرنے کہا کہ ریٹرننگ افسرنے این اے 15 کے رپورٹ جمع کروائی ہے، رپورٹ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کی بنیاد پر فارم 47 جاری کیا گیا۔

جہانگیرجدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں موقع دے ثابت کریں گے کئی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ نہیں گنے گئے، ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنزکے اصلی فارم 45 موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نوازشریف کی درخواست منظورکرلی۔ این اے 15 مانسہرہ پر نوازشریف کی عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.