غزہ: الناصر اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے سے 5 مریض جان کی بازی ہار گئے

0

غزہ کے الناصر اسپتال میں اسرئیلی فوج کے چھاپے کے دوران بجلی کی فراہمی معطل اور آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے سے 5 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے آخری بڑے اسپتال پر اسرائیلی شہریوں کے قید ہونے کا جواز بنا کر دھاوا بول دیا۔ یہ حملہ فوج کی جانب سے غزہ کے الناصر اسپتال میں پناہ لینے والے ہزاروں بےگھر افراد کو نکالنے کی کوشش کرنے کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی منقطع ہوجانے سے غزہ کے مرکزی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج 5 مریض انتقال کرگئے۔

پچھلے کچھ ہفتوں میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس کے مطابق حماس نے قیدیوں کو اسپتال میں رکھا ہے اور بقیہ قیدی شاید اب بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی اس جنگ میں اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے تجاوز کر گی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.