15برس انتظار اور 10 بار مسترد ہونے کے بعد بالآخر پستہ قد شخص شادی کرنے میں کامیاب

اپنی شادی کا انتظار کو ہر مرد و عورت کو ہوتا ہے لیکن اگر یہی شادی طویل انتظار کے بعد ہو تو اور بھی زیادہ یادگار بن جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے شہر بلند میں پیش آیا جہاں 3.7 فٹ قد کے محمد ارشد نے 15 سال کے طویل انتظار کے بعد 4 فٹ قد کی سونا سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سال کے انتظار اور متعدد بار مسترد کیے جانے کے بعد 3.7 فٹ کے 35 سالہ محمد ارشد نے بالآخر 30 سالہ دلہن کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔

فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے اکثر لوگ اس کو تعنے دیتے تھے جس سے وہ پریشان رہتا تھا اور یہ سوچتا رہتا تھا کہ پتہ نہیں وہ کبھی شادی بھی کر پائے گا یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا بہرحال تقدیر نے ایک سرپرائز رکھا ہوا تھا، 10 خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد جیون ساتھی کے لیے ان کا طویل انتظار آخرکار ختم ہوا۔

ارشد نے مزید کہا کہ میرے قد کے بارے میں لوگوں کے تبصروں کے باوجود میں نے کبھی بھی صحیح ساتھی تلاش کرنے کی امید نہیں چھوڑی اور تقریباً چار ماہ قبل ایک رشتہ دار نے ہمیں ایک لڑکی کے بارے میں بتایا جو کہ چھوٹے قد کی بھی تھی، بعدازاں خاندان اور  رشتہ داروں کی مداخلت سے یہ شادی طے پا گئی۔

ارشد کے دوست فیروز ملک نے کہا کہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ وہ اپنا بہترین جیون ساتھی تلاش کر لے، جب مجھے شادی کا دعوت نامہ ملا تو میں بہت خوش ہوا اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.