موچکو پولیس تھانے کا عملے کا بلوچستان کے مسافروں سے ہتک آمیز رویہ، عوامی حلقوں کی تشویش

بیلا   سندھ پولیس کی بلوچستان کے مسافروں کے ساتھ زیادتیاں عروج پر بلوچستان کے سادہ لوح مسافروں کو کراچی پولیس بلاجواز تنگ کرتی ہے مسافروں سے مختلف حیلوں بہانوں سے پیسے بھی ہتھیانے کا عمل کھلے عام جاری ہے بلوچستان کے مسافر کراچی پولیس کی ناجائزیوں سے تنگ آچکے ہیں

تفصیل کے مطابق سندھ پولیس بلوچستان کے مسافروں سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے موجکو پولیس اسٹیشن اور لکی ٹول پلازہ پر آئے روز مرد اور خواتین مسافروں کو تنگ کرتی ہے مرد اور خواتین مسافروں کی بلاجواز تلاشی لے کر کھلے عام تذلیل کرنے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین مسافروں نے کراچی پولیس کی زیادتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921

کہ کراچی پولیس کی پولیس گردی اور لوٹ مار بند کی جائے عوامی حلقوں نے بھی اس امر کو باعث تشویش قرار دیا ہے کہ کراچی پولیس کو لگام دینے والا کوئی نہیں نگران صوبائی حکومت بلوچستان اور نگران صوبائی حکومت سندھ آئی جی بلوچستان اور آئی جی سندھ کراچی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور بلوچستان کے مسافروں کو پولیس گردی سے نجات دلانے کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں _

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.