پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹوں کے تھیلوں کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اسلم بھوتانی

وندر سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے بھوتانی رابطہ آفس وندر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھوتانی خاندان کی جانب سے اپنے چاہنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 8 فروری کے دن میرے بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی اور میرے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کاسٹ کیے ہار جیت سیاست کا حصہ ہے میرے بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے بڑی لیڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے اور ہمارے چاہنے والوں نے اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز میں میری کامیابی کے لیے جان توڑ کوششیں کیں اور حب و لسبیلہ سے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا انہوں نے کہا کہ پی بی 21 کی سیٹ پر چند باتیں آپ لوگوں کے سامنے واضع کرتا چلوں کہ اس سیٹ پر سردار محمد صالح بھوتانی بڑی لیڈ کے ساتھ اپنے مخالفین سے جیت گئے تھے

پی بی 21 میں ہمارے سامنے مقابلہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار علی حسن زہری جو کہ تیسرے نمبر پر آئے تھے نے آر او حب کو مختلف طریقوں سے ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کرنے اور اپنی ناکامی کو جیت میں تبدیل کرنے کے لیے پریشر ڈالنے کی کوشش کی مگر ان کی جانب سے سختی سے انکار کرنے پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ پی بی 21 کی ووٹوں کو دوبارہ گنتی کرانے کے لیے احکامات جاری کیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

شروع کرنے سے قبل پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کی جانب سے آر او آفس سیوک سینٹر حب میں داخل ہوکر سردار محمد صالح بھوتانی کے حق میں کاسٹ کی جانے والے ووٹوں کو خراب کرنے کے لیے کاسٹ شدہ ووٹوں کی بلیٹ پیپرز پر ڈبل مہر لگا کر تھیلوں میں ڈالا گیا جس کی بروقت اطلاع ملنے پر آر او حب نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو مع ثبوت کے گرفتار کر کے حب پولیس کے حوالے کیا بیلٹ پیپرز پر ڈبل مہر لگانے کی وجہ سے ہمارے ہزاروں ووٹ خراب ہوگئے انہوں نے کہا کہ دریجی میں ہمارے گھر کے پولینگ اسٹیشن جس میں میرے بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی کے حق میں نو سو کے قریب ووٹ کاسٹ ہوئے تھے اس پولنگ سمیت دریجی کی دیگر آٹھ پولینگوں کی کاسٹ شدہ ووٹوں کو ڈبل مہر لگا کر سردار محمد صالح بھوتانی کے ہزاروں ووٹ خراب کیے گئے انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری تھی دوسری رات پھر سردار محمد صالح بھوتانی کے حق میں کاسٹ شدہ ووٹوں کو خراب اور ووٹوں کے تھیلوں کو سربمہر تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر بذریعہ درخواست مطلع کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کی جانب سے ووٹوں کی گنتی میں مداخلت کی جارہی ہے اور ووٹوں کے تھیلوں کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.