نیوزی لینڈ کے مساجد پر حملے ،پی ایس ایل کھیلنے والے پلیئرز کا اظہار یکجہتی

مانیٹرنگ ڈیسک

کراچی میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینٹر ٹو کے میچ میں کھلاڑیوں،میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی میچ سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بھی حملے پر دکھ اور غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت پاکستان کرکٹ برادری اس بزدلانہ ،غیر مہذب ، غیر انسانی دہشتگرد حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں جو مسجد میں نماز پڑھنے والے معصوم لوگوں پر کیا گیا

ہماری دلی ہمدردیاں تمام متاثرین کیساتھ ہیں اور ہم ان کے درد کو سمجھتے ہیں اس مشکل کی گھڑی میں ہم ان کیساتھ ہیں اور دلی تعزیت کرتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ بنگلہ دیشن کی کرکٹ ٹیم بھی اس مسجد میں نماز پڑی رہی تھی ہم اس کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ محفوظ رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس لیے ہم نے اس سانحہ کے بعد اور نیوزی لینڈ کی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم پاکستان سپر لیگ کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرینگے اور تمام میچ آفیشلز اور کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لینگے

واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کا ایلیمنٹرز ٹو کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ٹرافی کیلئے اتوار 17مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کھیل کا آغاز 135رنز سے کیا جس نے اس کی فتح کی بنیاد رکھی کامران اکمل74،امام الحق 58رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے رہی سہی کسر کیرون پولارڈ نے 37اور ڈیرن سیمی نے 30رنز بنا کر پوری کردی

ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214کا بہترین اسکور بنایا جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 166رنز پر ڈھیر ہوگئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.