وفاقی پی ایس ڈی پی ،اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے،جام کمال

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانا ممکن ہوسکے،

وزیراعظم کے نام لکھے گئے اپنے ایک خط میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے لئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان منصوبوں کے ثمرات جلداز جلد بلوچستان کے عوام تک پہنچیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے تجویز کردہ اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ بلوچستان جبکہ اراکین میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ممبر پلاننگ ڈویژن(بلوچستان)، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات، ممبر این ایچ اے( بلوچستان)، نمائندہ سدرن کمانڈ، نمائندہ فنانس ڈویژن، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ پلاننگ کمیشن کو اسٹیرنگ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی ہدایت کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.