ڈسکہ میں ری پولنگ کا معاملہ، الیکشن کمیشن کے احکامات یونہی معطل نہیں کرینگے : سپریم کورٹ

اسلام آباد  : این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب سے متعلق کیس میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات یونہی معطل نہیں کریں گے، دوبارہ الیکشن تو ہوگا، دیکھنا یہ ہے محدود پیمانے پر یا پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے حکم پر دوبارہ انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ کورونا کا شکار ہوگئے۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو سنے بغیر فیصلہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول آگے کر دیا، شاید انہوں نے اسی کیس کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ میں توسیع کی۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ پولنگ کی تاریخ پنجاب حکومت کی درخواست پر آگے بڑھائی گئی، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر حلقے میں کچھ تبادلے اور تقرریاں ہونی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.