حوثی ملیشیا ماڈل و اداکارہ کیخلاف فوجداری مقدمہ بنا رہی ہے، وکیل

0

یمنی ماڈل اور اداکارہ انتصار الحمادی کے وکیل کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا ان کی موکلہ کے خلاف فوجداری تحقیقات کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے انتصار الحمادی کو رواں سال 20 فروری کو صنعا کی گلی سے ان کی دو دوستوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔

حوثیوں کے زیر اثرعلاقوں میں باغیوں کے مخالفین اور آزاد خیال خواتین پر حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ماڈل کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی روایتی یمنی ملبوسات میں تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

تاہم شہرت ملنے کے بعد ماڈل نے حجاب کے بغیر تصاویر بنوائیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جبکہ حوثیوں نے ان پر روایتی اسلامی لباس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب خاتون کو اغوا کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب حوثیوں پر شدید تنقید کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.