بلوچستان ، کراچی ، لاہور ، راولپنڈی سمیت 20 اضلاع میں مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد : ملک میں جاری مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، لاہور، راولپنڈی، بلوچستان اور جیکب آباد سمیت 20 اضلاع میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اجلاس میں ایم اکیو ایم کے رہنماء اور وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک تھے۔ادارہ شماریات کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے 122 اضلاع کی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اب تک کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.