بلاول کا کراچی ایئرپورٹ پر شانداراستقبال کرنے پرعوام سے اظہار تشکر

کراچی  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ پہنچے پر کراچی عوام کی جانب سے شاندار استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوموار کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں کامیابی ملی اور ہم نے جمہوری طریقہ سے سلیکٹڈ کو گھر بھجوایا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری حکومت کی تبدیلی اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے تھے جہاں عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر بلاول بھٹو نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.