نرس کے ساتھ زیادتی، پھر نرسوں نے مل کر ڈاکٹر کے ساتھ کیا کیا۔۔۔

ایک بھارتی ڈاکٹر کی جانب سے کورونا وارڈ میں تعینات نرس کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر نرسوں نے اس کی پٹائی کردی۔

0

بلوچستان24 نیوز ویب ڈیسک

بھارت کےضلع پنچکولا میں کورونا وارڈ میں تعینات نرس نے الزام لگایا ہے

کہ 11 اور 12 جولائی کی درمیانی شب ڈیوٹی ڈاکٹر نے اسے نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس معاملے پر ہسپتال میں اندرونی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ملزم ڈاکٹر کمیٹی کے پاس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جب اپنے کمرے میں گیا تو ہسپتال کی نرسوں نے دھاوا بول دیا۔

 

نرسوں نے ڈاکٹر کی خوب آؤ بھگت اور نعرے بازی کی۔ نرسوں کی جانب سے ہنگامہ بڑھا تو پولیس نے بڑی مشکل سے ڈاکٹر کی جان بچائی۔

ہسپتال کے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹر رات کو 9 بجے وارڈ میں راؤنڈ کیلئے جاتا ہے،

اس کے بعد صبح واپس جاتا ہے لیکن ملزم ڈاکٹر رات کو وارڈ میں گیا جس سے معاملہ مشکوک ہوجاتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: