بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا تین گھنٹے اوپی ڈی بند کرنے کا اعلان

0

پورٹ : مرتضیٰ زیب زہری
تصاویر : عدنان بھٹی

 بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے آج سے شہر کے 4بڑے ہسپتالوں میں تین گھنٹے او پی ڈی ہڑتال ہوگی ٹراما سینٹر کے 3آپریشن تھیٹر میں سے ایک تھیٹر کام کر رہا ہے پہلے مرحلے میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال کی گئی اب صبح 8 بجے سے 11 بجے تک او پی ڈیز میں احتجاج ہوگا

.ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا ہے کہ  بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی اور صوبائی وزیر صحت کے مابین مذاکرات ہوئے تھے مذاکرات میں تحریری معاہدہ ہوا ہمارے کچھ مطالبات تسلیم کیے گئے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا

شہر کے 4بڑے ہسپتالوں میں تین گھنٹے او پی ڈی ہڑتال ہوگی

محکمہ صحت نے بقیہ مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے مزاکرات کے نتیجے میں جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن منسوخ کرکے غیر قانونی نوٹیفیکیشن بحال کر دیا ٹراما سینٹر میں سہولیات ناکافی ہیں ٹراما سینٹر کے لیے مختص 130 پوسٹوں پر قانون کے مطابق میرٹ پر بھرتی کی جائے بولان میڈیکل کالج کے خلاف بد نیتی کی بنیاد تمام نوٹسز واپس لیے جائیں

 

پہلے مرحلے میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال کی گئی اب صبح 8 بجے سے 11 بجے تک او پی ڈیز میں احتجاج ہوگا8اگست کے دھماکے کے بعد حکو مت نے جلد بازی میں شروع کرایاٹراما سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے کل سے شہر کے 4بڑے ہسپتالوں میں تین گھنٹے او پی ڈی ہڑتال ہوگی ٹراما سینٹر کے 3آپریشن تھیٹر میں سے ایک تھیٹر کام کر رہا ہے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.