جنگلات میں ہولناک آتشزدگی 27 جانوں کو نگل گئی

0

ویب ڈیسک

شمالی اور وسطی پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق آگ جنگلات میں تقریباً 20 مقامات پر لگی جسے بجھانے کے لیے 4 ہزار سے زائد فائر فائٹرز کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پرتگالی وزیر اعظم آنتونیو کوسٹا نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

پرتگال کی نیشنل سول پروٹیکشن ایجنسی نے آتشزدگی کے باعث 27 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

ایجنسی کی ترجمان پیٹریسیا گاسپر کا کہنا تھا کہ آتشزدی کے واقعات درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہونے اور رواں سال کے آغاز سے خشک سالی کے مجموعی اثرات کے باعث پیش آئے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ آگ 17 مقامات پر لگائے گئی۔

یاد رہے کہ 17 جون کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے خوفناک آتشزدگی میں 64 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 پرتگال کی سرحد کے ساتھ اسپین کے شمال مغربی ریجن گالیسیا میں آگ لگائے جانے کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ آگ 17 مقامات پر لگائے گئی۔

گالیسیا کے حکومتی سربراہ اَلبرٹو نونیز فیجو کا کہنا تھا کہ ’یہ آگ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت جان بوجھ کر لگائی گئی۔

اسپین کے وزیر داخلہ جُوان اِگناسیو زوئڈو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’گالیسیا میں آگ لگائے جانے کے واقعات میں ملوث کئی افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.