سری لنکن ٹیم لاہور میں ٹی20 میچ کھیلے گی، چیئرمین پی سی بی کی تصدیق

0

اسپورٹس ڈیسک

ہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن ٹیم رواں ماہ ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور میں ہی کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تصدیق کی کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور میں ہی کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آ رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اگلے ماہ دورے پر آئے گی تاہم پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے بھارت کے انکار کے معاملے پر کیس چل رہا ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور ذرائع کے مطابق سری لنکا سے میچ کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدات کردی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.